The Pakistan Hockey Federation has set its sights on the revival of the national sport with the launch
of a franchise-based hockey league later this year before the World Cup is played in India.
The PHF has taken some major steps in recent days and months and has brought on-board a highly
skilled and experienced sports management and marketing team to run the league.
The setup of the league’s secretariat is now complete and it is fully operational at the PHF head
office in Lahore. In February this year, the PHF signed a consultancy agreement with Salman Sarwar
Butt (Senior Advisor) and Harris Jalil Mir (Project Director-Franchise Hockey League) in a mission to
develop the league to match international standards.
While Harris adds valuable sports management and marketing experience earned at the domestic
and international level which is spread over ten years, Salman was part of the launching team of the
Pakistan Super League which has gone onto become one of the most sought-after cricket leagues in
the world. The duo will be responsible for leading the league initiative along with PHF’s senior
officials.
External area specialist partners have also been recruited by the PHF following an extensive bidding
process which was held in Lahore earlier this month. Some of the leading creative and sports
management and marketing agencies participated in the process.
The Blue Dot, Pakistan’s premier marketing strategy specialist who has worked in Pakistan
Super League season 7 and Design Room Sport, a London-based creative design agency that
specializes in brand development for major sports and leagues like The Ashes, the UEFA Champions
League final, British Athletics Represent and the CONCACAF Champions League have been selected
by PHF to create the brand identity for the league.
The two agencies will be developing the brand keeping in mind Pakistan’s rich hockey history which
includes as many as four World Cup and three Olympic titles.
The PHF has also roped in Zaki Rehman as legal advisor, Zaki has extensive experience with sports
legal framework development including major events for the Pakistan Cricket Board besides his
involvement with the PSL.
With a world class corporate team in place, the PHF has firmly pushed the pedal on the first edition
of the franchise league.
PHF President Khalid Sajjad Khokhar: “This hockey league is our first step in reviving the sport to
regain the lost glory of our golden hockey days and I am confident that working with a professional
corporate team in place, PHF is now heading in the right direction.”
Muhammad Asif Bajwa: “This league will serve as a platform to develop local players into future
stars as they play alongside top international players.”
Salman Sarwar Butt: “The much-needed hockey league product is engineered to resonate with
Pakistan as well as international audience. Our Aim is to make Pakistan ‘THE DESTINATION FOR
HOCKEY’ through quality of packaging, innovation in execution and quality of play resulting in a
commercially viable product for all stakeholders.”
Harris Jalil Mir: “This initiative is very close to my heart and is no less than a national cause.”
The hockey league is aimed to be A BRAND for the present as well as future that ignites the love for
our national sport and connects with the youth and future generations.”
Creative Director at Designroom Sport Tim Fox: “Myself and the team are thrilled to be appointed to
create the identity for this exciting new league and are looking forward to working with the team at
PHF to build a world-class brand.”
Chief Executive The Blue Dot Adnan Shekhani: “We at The Blue Dot are excited and take pride in
being part of this “Hockey Revolution.” As a former junior player and a hockey enthusiast, I feel the
youngsters of today need a platform that will help them improve their skill further and bring
Pakistan hockey back to where it belongs and that is nothing but the top.”
The league will be launched with a total of five teams representing the chosen 5 regions (Islamabad,
Karachi, Lahore, Quetta and Peshawar) with the event spread over three weeks. (Tentatively
scheduled October & November or last quarter of 2022).
Some of the leading stars of the hockey world will represent the teams with inaugural edition set to
be staged at the headquarters of Pakistan Hockey in Lahore, regarded as one of the biggest hockey
stadiums in the world.
Players from hockey powerhouses Holland, Belgium, Germany, Spain, Korea, Japan and Argentina
amongst others will form the foreign players’ roster for the hockey extravaganza.
In the coming days, a number of major announcements including franchise bidding process, event
schedule, selection process, event sponsors and broadcasters and team rosters will be made.
لاہور 30 جون 2022:
پاکستان کے قومی کھیل کی بحالی و ترقی کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے فرینچائزز پر مبنی ہاکی لیگ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لیگ رواں سال بھارت میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ سے قبل منعقد ہوگی۔
پی ایچ ایف نے گزشتہ کچھ عرصہ میں قومی کھیل کی بحالی اور لیگ کے حوالہ سے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور فراینچائیزڈ ماڈل پر مبنی لیگ کے انتظام اور کامیاب انعقاد کے لئے باصلاحیت اور تجربہ کار ٹیم کو تعنات کیا ہے۔
لیگ کے سیکریٹیریٹ کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور یہ اس وقت پی ایچ ایف کے لاہور میں واقع صدر دفتر میں پوری طرح سے آپریشنل ہے۔ رواں سال فروری میں پی ایچ ایف نے لیگ کو بین القامی معیار کے مطابق قائم کرنے کے مشن کے تحت سلمان سرور بٹ (سینیئر ایڈوائزر) اور حارث جلیل میر (پراجیکٹ ڈائریکٹر فرینچائز ہاکی لیگ) کے ساتھ ایک مشاورتی معاہدہ کیا۔
حارث جلیل میر گزشتہ دس سال سے اسپورٹس مینیجمنٹ اور مارکیٹنگ سے وابسطہ ہیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ سلمان سرور بٹ دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں شامل پاکستان سوپر لیگ کی لانچنگ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ حارث اور سلمان پی ایچ ایف کے سینئر حکام کے ساتھ مل کر پاکستان کی فلیگ شپ ہاکی لیگ کے قیام اور انعقاد کو عمل میں لائیں گے۔
اس ماہ کے شروع میں لاہور میں ہونے والی بولی کے تفصیلی عمل کے بعد پی ایچ ایف دیگر امور کے ماہر افراد اور اداروں کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے۔ دنیا بھر سے سرکردہ تخلیقی، اسپورٹس اور مارکیٹنگ ایجنسیوں نے اس عمل میں حصہ لیا۔
پی ایچ ایف نے لیگ کی برانڈنگ کے لئے پاکستان کی پریمیئر مارکیٹنگ اسٹریٹیجی کمپنی دی بلیو ڈاٹ اور لندن سے کام کرنے والی ڈیزائن ایجنسی، ڈیزائن روم اسپورٹ کا انتخاب کیا ہے۔ دی بلو ڈاٹ اس سے قبل پاکستان سوپر لیگ سیزن 7 پر کام کر چکی ہے جبکہ ڈیزائن روم اسپورٹ، ایشیز سیریز، یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ کے فائنل، برٹش اتھلیٹکس ریپریزنٹ اور کونکاف چیمپئنز لیگ جیسے ایونٹس کی برانڈ ڈیویلپمنٹ پر کام کر چکا ہے۔
یہ دونوں ایجنسیاں پاکستان کی تابناک ہاکی تاریخ، جس میں چار ورلڈ کپ اور تین اولمپک ٹائٹلز شامل ہیں، کو مدنظر رکھتے ہوئے برانڈ تیار کریں گی ۔
پی ایچ ایف نے قانونی معاملات پر مشاورت کے لئے ذکی رحمان کو لیگل ایڈوائزر منتخب کیا ہے۔ ذکی کو کھیلوں کے قانونی فریم ورک کی تیاری کا وسیع تجربہ ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم ایونٹس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے ساتھ قانونی معاملات کے لئے وابستگی بھی شامل ہے۔
ایک عالمی معیار کی کارپوریٹ ٹیم کے ساتھ، پی ایچ ایف نے فرنچائز لیگ کے پہلے ایڈیشن پر پر عزم انداز سے کام شروع کر دیا ہے۔
لیگ کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائیرڈ) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ یہ ہاکی لیگ ہماری ہاکی کے سنہری دنوں کی کھوئی ہوئی شان کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اور اس کھیل کو بحال کرنے کے لیے پی ایچ ایف کا پہلا قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پیشہ ور کارپوریٹ ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں یقین ہے کہ پی ایچ ایف اب صحیح سمت میں گامزن ہے۔
پی ایچ ایف جنرل سیکرٹری محمد آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ لیگ ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو مستقبل کے ستاروں بنایا جا سکے۔ اس لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا جو کہ ان کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
سینیئر ایڈوائزر فرینچائز ہاکی لیگ، سلمان سرور بٹ نے کہا کہ ہاکی لیگ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کے تشخص کو ایک نئی جلا بخشے گا۔ ہمارا مقصد عمدہ برانڈنگ، عمل درآمد میں جدت اور کھیل کے معیار کے ذریعے پاکستان کو ‘ہاکی کی منزل’ بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات پر عمل کیا جا رہا ہے کہ جن کے نتیجے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے یہ ہاکی لیگ ایک تجارتی و معاشی طور پر قابل عمل پروڈکٹ بنے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر فرینچائز ہاکی لیگ حارث جلیل میر کا کہنا تھا کہ یہ لیگ کسی بھی قومی فریضہ سے کم نہیں اور اسی لئے یہ پراجیکٹ ان کے دل کے قریب ہے۔ اس ہاکی لیگ کا مقصد ایک ایسا برانڈ بنانا ہے کہ جو نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں میں بھی قومی کھیل کے لیے محبت کو اجاگر کرے گا اور پاکستان کی نوجوان نسل کو اس کھیل سے منسلک کرے گا۔
ڈیزائن روم اسپورٹ کے ڈائریکٹر ٹِم فاکس کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس نئی لیگ کی پہچان اور برانڈ آئڈینٹیٹی کو تخلیق کرنے کے حوالہ سے بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عالمی سطح کا برانڈ تخلیق کرنے کے لئے پی ایچ ایف کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
دی بلیو ڈاٹ کے چیف ایگزیکٹو عدنان شیخانی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا ادارہ اس ‘ہاکی انقلاب’ کا حصہ ہونے پر بہت مسرور ہیں اور اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہاکی کے شوقین اور جونئیر سطح پر اس کھیل کا کھلاڑی ہونے کے ناطے ان کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان کھلاڑیوں کو اس قسم کے پلیٹ فارمز کی اشد ضرورت ہے جو نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو بلکہ پاکستان ہاکی کو بھی ایک بار پھر بلندیوں کے اسی مقام پر لے جائے کہ جو ان کے شیانِ شان ہے۔
لیگ کا آغاز کل پانچ ٹیموں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے ساتھ کیا جائے گا اور یہ ایونٹ تین ہفتوں پر محیط ہوگا۔ اکتوبر اور نومبر یا 2022 کی آخری سہ ماہی میں لیگ کو منعقد کیا جائے گا۔
ہاکی کی دنیا کے چند سرکردہ ستارے اس لیگ کی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے جس کا افتتاحی ایڈیشن پاکستان ہاکی کے ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ لاہور کا نیشل ہاکی اسٹیڈیم ان مقابلوں کی میزبانی کرے گا کہ جسے دنیا کے سب سے بڑے ہاکی سٹیڈیمز میں شمار کیا جاتا ہے۔
ہاکی پاور ہاؤسز ہالینڈ، بیلجیئم، جرمنی، اسپین، کوریا، جاپان اور ارجنٹائن کے کھلاڑی اس لیگ کے لئے دستیاب غیر ملکی کھلاڑیوں کے روسٹر کا حصہ ہوں گے۔
آنے والے دنوں میں پی ایچ ایف کی جانب سے کئی بڑے اعلانات کیے جائیں گے جن میں فرنچائز بڈنگ کا عمل، ایونٹ کا شیڈول، سلیکشن کا عمل، ایونٹ اسپانسرز و براڈکاسٹرز اور ٹیم روسٹرز شامل ہیں۔